70 فیصد گیس پیدا کرنیوالے صوبہ کو اس کے وسائل سے محروم کیا جارہا ہے‘ترجمان سندھ حکومت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ میں گیس کی قلت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے،70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ کو اس کے وسائل سے محروم کیا جارہا ہے۔مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ کو مطلوبہ ضرورت کی 67 فیصد گیس دی جارہی ہے،وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158 کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو اس کے آئینی حق کے مطابق گیس ملنی چاہیے۔تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے صنعتی ترقی کا راستہ بند کر دیا۔پندرہ ماہ گزرنے کے باوجود عوام کی معاشی حالت خراب ہے۔ترجمان سندھ نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت صرف دعووں اور باتیں بنانے کی ماہر ہے۔

