English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیہ ضلع شرقی میں اسٹیمرز کی بھرمار سے اسٹریٹ پول غائب

عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود سڑکوں اور شاہرائوں پر ہزاروں کی تعداد میں اسٹیمرز آویزاں کردیئے، فضل عباس نامی لوکل ٹیکس کے ملازم کی اجارہ داری قائم
غیر قانونی اسٹیمرز کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کئے جانے کا انکشاف، کے ایم سی سے ڈی ایم سی تک 100 فیصد فائدہ افسران کو پہنچ رہا ہے، ذرائع آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ ضلع شرقی کی سڑکوں وشاہراہوں سے اسٹریٹ پولز غائب، عدالت عظمی کی واضح پابندی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں اسٹیمرز آویزاں کردیئے گئے،کے ایم سی سے ڈی ایم سی تک غیر قانونی اسٹیمرزکا سرغنہ ضلع شرقی کے گلشن زون میں موجود،فضل عباس نامی لوکل ٹیکس کے ملازم کی شہر بھر میں اجارہ داری قائم،غیر قانونی اسٹیمرز کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کئے جانے کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز کی جنت کہلائے جانے والے ضلع شرقی میںسینکڑوں خلاف ضابطہ اشتہاری بورڈز کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی اسٹیمرز کی بھرمار کردی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی کی سڑکوں وشاہراہوں پر عدالتی پابندی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں اسٹیمرز کی بھرمار کی گئی ہے کہ اسٹریٹ پولز غائب ہوچکے ہیں ،ذرائع کے مطابق کے ایم سی سے ڈی ایم سیز تک غیرقانونی اسٹیمرز کا سرغنہ فضل عباس نامی لوکل ٹیکسز کے ملازم کو قرار دیا جاتا ہے جو کہ ضلع شرقی کے گلشن اقبال زون میں تعینات ہے،آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز کے ذرائع کے مطابق پورے شہر میں غیر قانونی اسٹیمرز کی مبینہ طور پر سرپرستی فضل عباس نامی ملازم کررہا ہے اور اس مد میں ماہانہ کروڑوں روپے ہڑپ کئے جارہے ہیں،واضح رہے کہ اسٹیمرز لگانے پر عدالتی پابندی کے باعث ڈی ایم سیز اس کا ٹیکس وصول نہیں کرسکتے جس کا100فیصد فائدہ افسران کو پہنچ رہا ہے اور اسٹیمرز کی مد میں حاصل کروڑوں روپے کی رقم ہر ماہ ہڑپ کی جارہی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لوکل ٹیکسز جب کے ایم سی کے ماتحت کام کررہا تھا اس وقت بھی فضل عباس کو ہی اسٹیمرز اور بینرز کا بے تاج بادشاہ قرار دیا جاتا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے