English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پروٹوکول یا وی آئی پی ڈیوٹی کیلئے پولیس کی نفری کو مارکیٹوں سے نہ ہٹایا جائے، تاجر برادری

عتیق میر کی قیادت میں وفد کی ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا گیا
آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد میں رانا اکرم ، شیخ عالم، آصف گلفام، خالد نور و دیگر شامل تھے
کراچی( کامرس رپورٹر)آل کراچی تاجر اتحاد کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین عتیق میر کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات کی جس میں مارکیٹوں میں امن و امان اور اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بات کی گئی تاجروں نے تجویز پیش کی کہ اہم تجارتی مراکز کے اطراف مستقل بنیادوں پر نفری تعینات کی جائے جسے کس پروٹوکول یا وی آئی پی ڈیوٹی کیلئے نہ ہٹایا جائے تھانوں میں عملے کی شکایات اور کارکردگی سے متلعق بکس نصب کیئے جائیں جس کی چابی ایس ایس پی کے پاس ہو ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ پولیس کی کارکردگی کو تاجروں کی مشاورت اور تجاویز سے مزید بہتر بنایا جائیگا اور خراب کارکردگی کے حامل عملے کے خلاف مئوثر کارروائی کی جائیگی انھوں نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ مارکیٹوں کے اطراف ذیادہ سے ذیادہ کیمرے نصب کیئے جائیں تاکہ جرائم کی مئوثر نشاندہی اور روک تھام کئے جاسکے اس موقع پر وائس چیئرمین رانا اکرم ، چیئرمین شیخ عالَم اولڈ سٹی ،چیئرمین محمّد آصف گلفام الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ، شیخ خالد نور جنرل سیکریٹری جامع الائینس، تنویر پاستا ، میاں طارق ، عرفان اللہ، دلشاد بخاری، یعقوب بالی ،محمّد کاشف ، محمّد صادق اور دیگر تاجر شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے