راولپنڈی جانے والی ٹرین میں 600 مسافروں کے بجائے 2150 مسافر سوار تھے
لاہور میں بے پناہ رش کے باعث پنڈی جانے والے کئی ٹکٹ ہولڈر بھی ٹرین میں سوار نہ ہوسکے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں ٹرانسپورٹر ز کی ہڑتا ل کے باعث ٹرینوں میں رش بڑھ گیا ہے۔لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی نظرا?ئی۔راولپنڈی جانیوالی ٹرین میں 600 مسافروں کی گنجائش ہے مگر اس میں 2150 مسافر سوار تھے۔لاہور میں بے پناہ رش کے باعث پنڈی جانیوالے کئی ٹکٹ ہولڈر بھی ٹرین میں سوار نہ ہوسکے، جبکہ کچھ مسافر بوگیوں اورانجن پر کھڑے ہوکر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کردی۔لاہور، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان سمیت کئی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی ہڑتال جرمانوں میں بے تحاشا اضافے اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہے۔سخت سردی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافر رْل گئے جبکہ مسافروں کو بس اڈوں پر پہنچ کر ہڑتال کا پتا چلا جس پر انھیں مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ، اور لوگ ٹرین کے دروازوں پر لٹکے دکھائی دیئے۔

