شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر نئے بیٹ لے کر آرہے ہیں، سرفراز
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 5 سے قبل سرفراز احمد اور شاداب خان کی مزاحیہ نوک جھونک نے ماحول گرما دیا، نوجوان آل رائونڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کرلیں آپ کو میں چھکا تو نہیں لگانے دوں گا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے؟ اس کا کراچی کنگز کی جانب سے فوری کوئی جواب آنے سے پہلے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرار احمد کا ایک ویڈیو بیان سامنے آگیا، اس میں انہوں نے شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بیٹ لے کر آرہے ہیں ذرا دھیان سے، پرپل فورس تیار ہے بھائی، جواب میں شاداب خان نے کہاکہ کہاں سے لارہے ہیں بیٹ؟

