والد نے متنازعہ ویڈیو ز پر معافی مانگ لی ٗ بیٹی کو قصور وار قرار دیدیا
منفی شہر ت اہل خانہ کیلئے پریشانی کا باث بن رہی ہے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے والد کا اپنی بیٹی کے حوالے سے ایک دکھ بھرا ویڈیو پیغام سامنے آگیا‘ حریم شاہ ٹک ٹاک پر اپنی متنازع ویڈیوز اور اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ تاہم ان کی یہ منفی شہرت ان کے اہل خانہ کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے جس کا ذکر ان کے والد نے ویڈیو پیغام میں کیا۔ اپنے پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ میرا دوستوں اور رشتہ داروں سے سامنا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ان سے معذرت کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا مگر پتہ نہیں مجھے کس بات کی سزا ملی ہے۔ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے بہت دکھ میں ہوںاور اس کی حرکات کی و جہ سے بہت صدمے میں ہوں ‘میری بیٹی نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا میں نے اپنی بیٹی کو دینی مدارس میں تعلیم دلوائی اور اس کی اچھے طریقے سے تربیت کی مگر وہ راہ راست سے ہٹ گئی۔

