اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی انٹرپول نے قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم مقتولہ کے بھائی مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کردیا۔ ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا،مقتولہ قندیل بلوچ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے ، گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا اور اب دوسرے بھائی ملزم مظفراقبال کوبھی پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

