English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئی تجھ سے کہاں …! عدنان سمیع کا معین اختر کیلئے خراج عقیدت

ایک عزیز بھائی اور باصلاحیت شخصیت کو ہمیشہ یاد کرتا ہوں
مغرب میں بیٹر سیلر اور مشرق میں معین اختر تھے ٗ عدنان سمیع
ممبئی( کلچرل ڈیسک) بھارتی شہریت حاصل کرنیوالے گلوکار عدنان سمیع خان نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار معین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان سمیع نے اپنے ایک ٹوئٹ میں معین اختر کی تصویریں شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک عزیز بھائی‘ باصلاحیت شخصیت پیارے معین اختر کو میں بہت یاد کرتا ہوں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے معین اختر کو شہرہ آفاق برطانوی اداکار و کامیڈین پیٹرسیلر سے ملاتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب میں پیٹرسیلر تھے تو مشرق میں معین اختر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے