یہ بات جھوٹی ہے تو شیخ صاحب قرآن پر ہاتھ رکھ کر انکار کردیں
اتنی ہمت ہے کہ لوگوں کے منہ پر بات کرتی ہوں ٗ انٹرویو
اسلام آباد (اے این این) ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کا کہنا ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، شیخ رشید سے ہمارا فیملی تعلق ہے، میری دوست ان کے نکاح میں ہے۔ جو باتیں بھی میں نے کی ہیں اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلفاً تردید کریں۔ حریم شاہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے میرے ساتھ ویڈیوز بنائی ہیں میں ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں موبائل فون کے پاس نہیں لائی کہ پلیز میرے ساتھ ویڈیوز بنائیں، جنہوں نے مجھ سے فون کالز پر بات کی ہے میں نے انہیں اپنے نمبر نہیں دیے کہ مجھ سے فون پر بات کریں۔ حریم نے کہاکہ مجھے اگر کسی سے کوئی مسئلہ ہوگا چاہے وہ کوئی مشیر ہی کیوں نہ ہو تو میرے پاس اتنی ہمت ہے کہ میں خود ان کے سامنے آکر بات کروں گی۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی، اسی حوالے سے حریم شاہ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب پر چند ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصل ہے، وہ بات چیت کر رہے تھے اور ہم نے کال ریکارڈ کرلی کیونکہ کل کو کوئی بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔

