واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراق کی ایک وڈیو شیئر کی جس میں عوام کو عراقی پرچم تھامے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وڈیو کے ساتھ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر عراقی عوام سڑکوں پر رقص کر رہے ہیں۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ عراقی شہری آزادی کے لیے گلیوں میں ناچ رہے ہیں اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر شکر گزار ہیں۔
