English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم سلیمانی کون تھے؟

القمر

تہران( مانیٹرنگ ڈیک) امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی پاسدارانِ انقلاب کی بیرونِ ملک موجود شاخ کی سربراہی کرتے تھے اور ملک میں اور بیرون ملک ایک اہم شخصیت (سیلبرٹی) سمجھے جاتے تھے۔اس کے علاوہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر رسوخ کی ترویج میں بھی خاصے فعال تھے جس پر امریکا اور ایرانی کے علاقائی حریف سعودی عرب اور اسرائیل نظر رکھنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ عراق اور شام میں جاری لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے والے قاسم سلیمانی گزشتہ 2 دہائیوں میں مغرب، اسرائیل اور عرب ایجنسیوں کی جانب سے ہونے والے متعدد حملوں سے بچنے میں کامیاب رہے تھے۔ان کی قدس فورس کے پاس ایران کی سرحد سے باہر آپریشنز کرنے کی ذمے داری تھی جس نے 2011 ء سے شام میں جاری خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی اس وقت حمایت کی جب وہ ناکامی کے قریب تھے اور عراق میں داعش کو شکست دینے کے لیے بھی ملیشیاز کی مدد کی تھی۔دوسری جانب حملے میں ہلاک ہونے والے ابو مہدی المہندس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ تھے لیکن اپنے گروہ میں احکامات دینے والے سمجھے جاتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے