English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار کار کردگی کی بنیاد پر دنیا کا عظیم بلے باز بننے کی خواہش ہے ، قاسم اکرم

القمر

 

لاہور(جسارت نیوز )آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل آل اؤنڈر قاسم اکرم کا تعلق لاہور سے ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے پی سی بی انڈر 16 ،2 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2016 کے 8 میچوں میں 373 رنز بنائے۔ اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں لاہورانڈر 19 کرکٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جہاں 2 سال انہوں نے انٹر ریجنل انڈر 19،3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹس میں لاہورکی نمائندگی کی، قومی انڈر 19،3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 260 رنز بنانے والے قاسم اکرم قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے5 میچوں میں 74 رنزکی اوسط سے 296 رنز بنائے۔ ایونٹ میں 2 سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز کا بہترین اسکور 131 رنز تھا۔ وہ دورہ جنوبی افریقااور سری لنکا سمیت اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019 میں بھی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کا بہترین بلے باز بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور دنیائے کرکٹ کے2 بہترین بیٹسمین، بابراعظم اور ویرات کوہلی، ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی موجودگی، اسکواڈ میں شامل بلے بازوں کے لیے بہت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر وہ جنوبی افریقاکی کنڈیشنز میں عمدہ کھیل پیش کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے