کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں پٹریاک اسکول اورعثمان پبلک اسکول کے درمیان نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈپر کھیلاگیا۔عثمان پبلیک اسکول نے پٹریاک اسکول کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔سینئراسپورٹس جرنلسٹ وحید خان نے بہروز بیگ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد ، انورفاروقی ،عظمت اللہ خان اور دیگرموجود تھے۔عثما ن پبلیک نے ٹاس جیت کر پٹریاک اسکول کی ٹیم کو کھلنے کی دعوت دی۔ اور 14.2 اوورز میں 72 رنز بناکہ آل آئوٹ ہو گئی۔ حزیفہ نے 26 گیندوں 3 چوکوں پر 24 رنز بنائے۔ جبکہ بہروز بیگ نے بغیر رنز دیے3 رافع خان نے 8 رنز دیکر3 موسی شاہ نے 13 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں عثمان پبلک اسکول نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کیا ۔بہروز نے 17 گیندوںپر 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز عبدالصبور نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔
نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ: عثمان پبلک اسکول کی کامیابی
القمر
