English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے اخبارات کے واجبات فوری ادا کئے جائیں اے پی این ایس

سندھ انفارمیشن اشتہارات کے اجراء میں حقیقی اخبارات کو یکسر نظر انداز اور ڈمی اخبارات کو کثیر تعداد میں اشتہارات جاری کئے جارہے ہیں، چیئرمین سندھ کمیٹی
اخبارات میں سنگین مالی بحران تشویش ناک صورتحال اختیار کررہا ہے، اراکین کا سندھ انفارمیشن کی طرف سے سندھ کے اخبارات کے معاملات پر مسلسل عدم توجہی پر شدید غم و غصہ کا اظہار
کراچی (نیوز ڈیسک) اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی نے سندھ انفارمیشن کی طرف سے سندھ کے اخبارات کے معاملات پر مسلسل عدم توجہی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے اخبارات کے اشتہارات کے منصفانہ اجرا اور طویل عرصے سے زیر التوا واجبات کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سندھ کمیٹی جاوید مہر شمسی کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ سندھ انفارمیشن کی طرف سے اشتہارات کے اجرا میں حقیقی اخبارات کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ ڈمی اخبارات کو کثیر تعداد میں اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں۔ مزید براں گزشتہ کچھ ماہ سے ڈسپلے اشتہارات کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے جس کے باعث اخبارات میں سنگین مالی بحران تشویشناک صورت اختیار کر رہا ہے۔ اراکین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے خاص طور پر بجٹ کے تحت جاری کردہ اشتہارات کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔ سندھ کمیٹی نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ موجودہ پی آئی او نے پی آئی ڈی کے علاقائی مراکز کو اشتہارات کے اجرا کے اختیارات سے محروم کرتے ہوئے مرکزیت کی پالیسی کے تحت اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جس سے سندھ سے شائع ہونے والے اخبارات بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اجلاس کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ پی آئی ڈی کے علاقائی مراکز کی سابقہ حیثیت اور اختیارات بحال کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے