English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 10جنوری تک سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی

6 اور7 جنوری کی درمیانی شب ہلکی بارش سے سردی کی شدت میںاضافہ ہوگا‘محکمہ موسمیات
7جنوری سے مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ کراچی میں شامل ہوگا‘ ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 10جنوری تک سردی کی شدت برقرارہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں گزشتہ دو دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، آئندہ 3روز تک سردی کی شدت میں کمی برقرار رہے گی۔ ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے اس ضمن میں بتایا کہ 5 جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر بارشیں متوقع ہیں۔ سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں 6 اور7 جنوری کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان ہے اور 7جنوری سے مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ کراچی میں شامل ہوگا، جس کے باعث 7 سے 10 جنوری تک سردی کی شدت اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11جنوری سے بارش کا ایک اور نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا۔کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد وادی کا منظر دل کش ہوگیا اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں نے کوئٹہ کا رخ کرلیا ہے۔ادھر پشین کے علاقے خانوزئی میں برفباری کے بعد ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اورخانوزئی اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینری پہنچادی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے