ایک ہفتے کے دوران آپریشن ‘ بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائیگا‘ ذرائع
لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کے آپریشن کے لیے اسپتال داخل کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، رائل برامپٹن اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نواز شریف کے دل کا آپریشن بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

