کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کا بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش ہفتہ تقریبات کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور اور دیگر شہروں میں تقریبات ہوں گی۔ لاہور میں بڑی تقریب ایوان اقبال میں ہوگی جس میں بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا۔ اسلام آباد سے سید نیئر حسین بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش ہفتہ تقریبات کے طور پر منائے گی۔ بختاور بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں نانا اور والدہ کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر نوڈیرو ہائوس روانہ ہوگئیں۔

