جامشورو(صباح نیوز) جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کے 2، 2وہیل ٹریک سے اس وقت اتر گئے جب ٹرین ڈائون ٹریک پر کوٹری ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے کے عملے نے دونوں بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام مکمل کر کے ٹریک پر چڑھا دیا۔ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹرین کی پٹڑیاں
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments