ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کردی،خادم حسین رضوی

لاہور (آن لائن)تحریک لبیک پاکستان نے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پرملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم تیز کردی، ملک بھر میں رکنیت سازی اور پارٹی منشور کے متعلق عوام کو آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔پہلے مرحلے میں لاہور،کراچی،اسلام ،راولپنڈی اور پشاور سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے،آئندہ چند زور میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہم شروع کردی جائے گی۔ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہم ملک سے فرسوہ سیاسی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں،آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہم اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھیں گے،عام انتخابات کی طرح آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مفاد پرست جماعتوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیںگے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو شہر کی خدمت کے لیے نامز د کریںگے۔ بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے تو لاہور،راولپنڈ ی اور کراچی کے میئر ٹی ایل پی سے ہونگے۔ ہم عوام کو دکھائیںگے کہ خدمت کی سیاست کس طرح کی جاتی ہے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت حاصل کریں تاکہ ملک سے فرسوہ سیاسی نظام کا خاتمہ ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں