لندن(جسارت نیوز)برطانوی عدالت پاکستانی کھلاڑی ناصر جمشید بارے فیصلہ 9فروری کو سنائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پکڑے گئے تو معلوم ہوا کہ ان دونوں کی بکیوں سے ڈیل ناصر جمشید نے کروائی۔ ناصر جمشید کے ساتھ 2مزید مبینہ بکی یوسف انور اور محمد اعجاز کے نام بھی منظر عام پر آئے ، تینوں کو برطانیہ میں پولیس نے گرفتار کیا اور تحقیقات کے بعد باضابطہ طور پر چارج کیا۔یوسف انور اور محمد اعجاز نے ٹرائل کے آغاز سے قبل ہی اعتراف جرم کرلیا تھا ، ناصر جمشید نے ابتدائی طور پر صحت جرم سے انکار کیا تاہم پھر ناصر جمشید نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ابتدائی سماعت میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ایک خفیہ پولیس آفیسر نے سٹہ باز بن کر بکیوں کے گینگ سے ملاقات کی اور ایک ملاقات میں ناصر جمشید بھی شریک ہوئے تھے
برطانوی عدالت کرکٹر ناصر جمشید سے متعلق فیصلہ 9فروری کو سنائے گی
القمر
