English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 24جنوری سے کھیلا جائیگا

القمر

سنچورین(جسارت نیوز)جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹائون، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے