English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرڈپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹیول،آئی ٹی ڈپارٹمنٹ پہلی پوزیشن پرفائز

القمر

ہری پور (جسارت نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز اور گرلز چیمپئن شپ 2019-20ء کے مقابلے اختتام کو پہنچ گئے۔ بوائز چیمپئن شپ میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور مینجمنٹ سائنسز نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رائزنگ اسٹار نے دوسری اور کمبائنڈ سٹار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گرلز چیمپئن شپ کے مقابلوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے پہلی، مائیکروبیالوجی نے دوسری اور سائیکالوجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی کی سرپرستی اور ڈائریکٹر اسپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز اور گرلز چیمپئن شپ کے مقابلے کا اختتام ہوگیا۔ بوائز چیمپئن شپ میں 8 کھیل جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور فٹ سال شامل ہیں چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں مجموعی طور پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور مینجمنٹ سائنسز نے 24، 24 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رائزنگ اسٹار نے 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کمبائنڈ اسٹار نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے