English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈا سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

القمر

سڈنی (جسارت نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 177 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جوش فلپ نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوںکے نقصان پر 176 رنز بنائے، جوناتھن ویلز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لوئیڈ پاپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سڈنی سکسرز نے ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جوش فلپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے