English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال ایف اے کپ، مانچسٹر سٹی نے پورٹ ویل کو 4-1 سے ہرا دیا

القمر

مانچسٹر(جسارت نیوز)فٹبال ایف اے کپ کے تیسرے رائونڈ میں مانچسٹر سٹی نے پورٹ ویل کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا۔اتحاد اسٹیڈیم کے تاریخی میدان میں یادگار مقابلہ، فٹبال ایف اے کپ کے تیسرے رائونڈ میں مانچسٹر سٹی اور پورٹ ویل کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ اسٹارز سے جڑی مانچسٹر سٹی نے 20ویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔پینتیسویں منٹ کے گول سے حساب برابر، آگیرو کی کامیابی سے سٹی کی دو ایک سے سبقت پر پہلا ہاف ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کا زیادہ جارحانہ انداز میں آغاز ہوا، مانچسٹر سٹی کی طرف سے مزید دو گول اسکور کیے گئے۔ چار ایک کی جیت سے مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ کے چوتھے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے