ممبئی (جسارت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی نے ٹیسٹ میچ4روزکاکرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو پانچ دن سے کم کر کے چار دن کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں ۔ ٹیسٹ میچ کو پانچ روز کے بجائے چار روز کرنے کی تجویز رواں ماہ اس وقت زیر غور آنے کی امید ہے جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل سنہ 2023 سے آگے کے ٹیسٹ کیلنڈر پر تبادلہ خیال کرے گا۔مگر 31سالہ کوہلی، جو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ بلے باز بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ اس کے پس پردہ نیت شاید درست نہ ہو۔ کیونکہ اس کے بعد آپ تین روزہ ٹیسٹ کی بات کریں گے۔اس کا خاتمہ کہاں ہو گا؟ اس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کے غائب ہونے کی بات کریں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کی محتاط انداز میں حمایت اس لیے کرتا ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں پر کھیل کا بوجھ کم ہو گا۔
ورات کوہلی نے ٹیسٹ میچ4روزکرنے کی تجویزکی مخالفت کردی
القمر
