ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی: فی تولہ سونا مہنگا ہوکر  90 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1552 ڈالر کا ہوگیا، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت  ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 90 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی نئے ریکارڈ کے ساتھ  77 ہزار 846 روپے پر پہنچ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں