ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان ائرپورٹ: کھانسنے پر ایف آئی اے اہلکار نے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ دیا

ملتان (صباح نیوز) ملتان ائرپورٹ پر مسافر کو کھانسنا اتنا مہنگا پڑا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکار نے مسافر کے پاسپورٹ پر ویزے والا صفحہ ہی پھاڑ دیا، ایف آئی اے ترجمان محمد ذیشان کے مطابق اے ایس آئی ابوبکر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ مسافر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی سے ملتان ائرپورٹ پہنچا تو ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر پر انہیں کھانسی آگئی۔کاؤنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اے ایس آئی ابو بکر نے کہا کہ اپنے منہ پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا؟ اس کے بعد تلخ کلامی پر اہلکار نے پاسپورٹ ڈاکٹر فیصل کے منہ پر دے مارا۔ ڈاکٹر فیصل نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے پاسپورٹ چھین لیا اور کچھ دیر کے بعد ویزے والا صفحہ پھاڑ کر واپس کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں