کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کی نامور شیف اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپا کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ زبیدہ آپا کا تعلق ملک کے مایہ ناز ادبی گھرانے سے تھا جن کی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے۔ اپنے خانوادے کے لکھنے لکھانے کے سلسلے کے برعکس انہوں نے کھانے پکانے کی نت نئی اور ذائقہ دار ترکیبوں میں اپنی دھاک بٹھائی‘ روایتی اور چٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا۔

