English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا اعلان

پاکستان ہمارا وطن ہے ہم ضرور آئیں گے لیکن ہمیں بہت سے کام نمٹانے ہیں، حریم شاہ
کسی کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں ہوں اور نہ ہی کسی سے ڈرتی ہوں، ویب سائٹ کوانٹرویو
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہورہی ہیں۔حال ہی میں حریم شاہ نے ایک ویب سائٹ کو دئیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں اور نہ ہی کسی سے ڈرتی ہیں۔ میزبان کی جانب سے پوچھنے پر کہ آپ اور آپ کی دوست صندل خٹک اس وقت پاکستان میں ہی ہیں جس پر حریم شاہ نے کہا اس وقت ہم دونوں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہیں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دی ہے اور میں اب کینیڈا کی شہریت لے رہی ہوں۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ کیا آپ ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ رہی ہیں کے جواب میں حریم شاہ نے کہا پاکستان ہمارا وطن ہے ہم ضرور آئیں گے لیکن ہمیں بہت سے کام نمٹانے ہیں جس کے بعد اپنے وطن کا رخ کریں گے۔انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حریم شاہ ان کا اصل نام نہیں ہے بلکہ ان کا اصل نام کچھ اور ہے۔سیاستدانوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ 2 ماہ سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے پاکستانی میڈیا کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ان کی دفتر خارجہ میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔لیکن شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ کی لائیو کال کی ویڈیو نے پاکستان میں ہنگامہ مچادیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ سیاسی وزرا کے ساتھ اسکینڈل کے باعث حریم شاہ پاکستان کی متنازع ترین خاتون بن چکی ہیں یہاں تک کہ انہیں دوسری قندیل بلوچ کہا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے