English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد 375 بچیوں کی لاشیں ملنے کے بعد سندھ حکومت جاگ اٹھی

لاش سال2019 کے دوران ملی تھیں‘ محکمہ ہیومن رائٹس نے صحت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پولیس نے آنکھیں بند کرلیں‘ سرکار کی مدعیت میں ایک بھی کیس درج نہ ہوا‘ ذرائع ہیومن رائٹس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد سے سال 2019ء کے دوران 250 سے زائد بچیوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔ سندھ حکومت کے محکمہ ہیومن رائٹس نے محکمہ صحت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محکمہ ہیومن رائٹس ذرائع کے مطابق شہر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے باوجود پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہیں جبکہ سرکارکی مدعیت میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ منشیات کے خلاف متحرک پولیس انسانی لاشوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سال 2019ء میں برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 375 ہے جن میں 80 فیصد لاشیں نومولود بچیوں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے