English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں قیمتوں میں 2 سے 100 روپے تک اضافہ

آٹا، دالیں، چاول، گھی، ڈبے کا دودھ، کوکنگ آئل، مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، صابن سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
ریلیف پیکیج سے قبل تمام اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، اب حکومت چند روپے ریلیف پیکیج کے نام پر کم کرکے عوام پر احسان کرے گی، صارفین
کراچی (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو پیکیج دینے کے دعوئوں کے بعد بھی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اشیا عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں 2 روپے سے 100 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ایک طرف تو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کر رہا ہے تو دوسری طرف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، دالیں، چاول، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے نوٹیفکیشن کے مطابق درجہ دوم اور درجہ سوم کے گھی، کوکنگ آئل کی قیمت میں 2 سے 62 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیسی گھی 100 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پرفروخت کیا جانے والا ڈبے کا دودھ 12 روپے اضافے کے بعد 143 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے مختلف برانڈ کے مصالحہ جات اور کھانے پینے کی اشیا، ٹوتھ پیسٹ، صابن سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی 2 سے 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی 14 روپے، کوکنگ آئل 24، دال چنا 25، دال مسور 27، چاول 25 روپے فی کلو مہنگے کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا، چینی، مرچ اور مصالحہ جات دو ماہ سے غائب ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین نے کہاکہ ریلیف پیکیج سے قبل تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے