English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج صبح گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، ہاکس بے ٹرک اڈہ پر احتجاجی کیمپ قائم، کاٹھور پر سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کردی گئیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم فی الفور نافذ کیا جائے، ملک میں ماضی کے ایکسل لوڈ قوانین کی بحالی کیلئے کی گئی ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی، ترجمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایکسل لوڈ قانون کا عدم نفاذ اور روڈ پرمٹ فیسوں میں اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال شروع کردی۔ ہاکس بے ٹرک اڈہ پر احتجاجی کیمپ قائم جبکہ کاٹھور پر سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں۔ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان ماضی کے ایکسل لوڈ قوانین کی بحالی کے لیے ہڑتال کے فیصلے پر برقرار ہیں، ہفتہ کو گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا، گڈز ٹرانسپورٹرز کے ترجمان امداد حسین نقوی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پورے ملک میں ایکسل لوڈ لمٹ فی الفور نافذ کیا جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لوڈ کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور اس کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اضافی لوڈ کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کی شرح بڑھ گئی جس میں انتہائی قیمتی جانیں ضائع اور اثاثے تباہ ہو جاتے ہیں۔ اضافی لوڈ کی وجہ سے 70 سال میں تعمیر ہونے والے روڈ انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا جارہا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں اے سی اور نان اے سی بسوں کی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے