اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ نے سال کے اختتامی سروے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق 45 فیصد پاکستانی 2020ء کے متعلق اچھی امید رکھتے ہیں، عالمی سطح پر پُرامید ہونے کی اوسط 37 فیصد ہے، امید کے عالمی انڈیکس میں پاکستان 25 ویں نمبر پر ہے، اس کی مجموعی پرامیدی کا تناسب 25 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ اوسط 12 فیصد ہے۔

