English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مناسب ہوگا حکومت آرمی ایکٹ قواعد و ضوابط منظر عام پر لائے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کا فوجی بل میں ترامیم لانے کا فیصلہ
سپریم کورٹ فیصلے کے خدوخال ترامیمی بل پر پورے نہیں اترتے، سابق چیئرمین سینیٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ترمیمی ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آرمی ایکٹ پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں دیئے گئے خدوخال ترامیمی بل پر پورا نہیں اترتے جس پر پیپلز پارٹی کو تشویش ہے۔ آرمی ایکٹ کے تحت قوانین اور ضوابط کو پہلے عام نہیں کیا گیا تھا۔ آرمی ترمیمی ایکٹ کے قواعد و ضوابط کو منظر عام پر لا کر قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائیگا تاکہ ممبران اس پر بحث کے بعد تجاویز پیش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق بل کو بہتر بنانے کیلئے پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹی میں ترامیم لانا چاہتی ہے جس کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی کے مطالبے پر اب آرمی ترمیمی ایکٹ بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے دفاع کو بھیجی جائیں گی جہاں سے ایک آئینی طریقے سے منظوری لی جائیگی۔ پی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ مناسب ہوگا حکومت آرمی ایکٹ قواعد و ضوابط منظر عام پر لائے اور قائمہ کمیٹیوں میں یہ قواعد و ضوابط جائزے کیلئے ارکان کو دیئے جائیں تاکہ ان کی مطابقت کو بھی سمجھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے