English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری محکموں میں جلد بھرتیاں شروع کی جائیں گی، سہیل انور سیال

پیپلزپارٹی عوام کو روزگارجب کہ وفاقی حکومت معاشی قتل میں مصروف ہے ،صوبائی وزیر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی، زکوٰۃ و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں جلد بھرتیاں شروع کی جائیں گی۔ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک کی بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار دیا ہے ، جب کہ وفاقی حکومت عوام کے معاشی قتل میں مصروف ہے ، ان کے پاس عوام کی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاق سندھ کے معاملات میں بے جا مداخلت کر رہا ہے اور سندھ میں توانائی کے بحران کے ذمہ دار بھی وفاقی حکمران ہیں جو عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث عوامی مسائل کو مزید خراب کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سندھ حکومت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ، جن کا مقصد سندھ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر بہتر طریقے سے حل کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے