English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

القمر

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آ ج منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور ماضی میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ
کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ائر سروسز کے معاہدے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہیں۔فلیگ آفیسرکی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پرتقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے رکن کا تقرر اور پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج رکن کا تقرر بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائیگی۔ پی ایس او کے ایم ڈی/ سی ای او کے تقرر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے