English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ نواز کا آرمی، نیوی، فضائیہ کے ترمیمی بلز کی حمایت کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ نواز نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے ترمیمی بلز کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سینیٹ اور اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم سمیت قانون سازی کے حکومتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی قیادت کی ہدایات پر آرمی، نیوی اور فضایئہ کے ترمیمی بلز کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، داخلی اور خارجی صورتحال پرغور کیا گیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں واضح امکان ہے کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے بلز کو منظور کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے