ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : 2 سے 3 روز تک موسم سرد رہنے کا امکان

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں آج رات سے درجہ حرات 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 2 سے 3 روز تک موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہفتے کو مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں کمی ہو جائےگی البتہ سسٹم رواں سال کی پہلی بارش برسا سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں