English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر قانونی تعمیرات سے شہریوں کی جان کو خطرہ

سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے تعمیرات روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزز آباد کے سہیل ورند کا اظہار تشویش
کراچی (کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے قائم مقام چیئرمین سہیل ورند نے سندھ بالخصوص کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات سے لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ آباد پہلے ہی ناقص میٹیریل سے غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کے گرنے اور اس کے نتیجے میں ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔ سہیل ورند نے کہاکہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت اور سکھر میں 4 منزلہ عمارت کے گرنے سے 3 سے زائد ہلاکتوں اور 9 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور ایس بی سی اے کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے