مالکان سے باڑے کے بارے میں مکمل معلومات کافارم بھی بھروایاجائیگا،ایس ایس پی ملیر
کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع ملیر میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے لئے ایس ایس پی ملیر کا اہم فیصلہ،تاریخ میں پہلی بار ضلع ملیر کے باڑوں کے سوا لاکھ سے زائد گوالے رجسٹرڈ ہونگے، ڈسٹرکٹ ملیر میں آنے والے باڑوں کی رجسٹریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں،جبکہ ایس ایس پی ملیرعلی رضاکاکہناہے کہ رجسٹریشن کے لئے ضلع ملیر کے پندرہ انٹیلی جنس افسران کی ٹیم بنادی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں افسران تمام باڑوں کے مالکان سے باڑے کے بارے میں مکمل معلومات کا فارم بھروایا جائے گا، باڑے میں کام کرنے والے تمام گوالوں کے مکمل کوائف ،فنگرپرنٹس لیے جائیں گے ، بھینس کالونی ، رند گوٹھ ،کچی آبادی ،مسلم کالونی میں پانچ ہزار سے زائد باڑے ہیں ،اکثر جرائم پیشہ افراد گوالوں کا بھیس بدل کر وارداتیں کرتے ہیں اور باڑوں میں پناہ لے لیتے ہیں۔ اکثریت جرائم پیشہ افراد باڑے کے گوالے نکلتے ہیں ، باڑوں اور گوالوں کی مکمل ویریفکیشن اور رجسٹریشن کے بعد ستر فیصد جرائم کم ہوں گے، باڑے کا مالک نیا ملازم ،گوالہ رکھنے کے لئے اس کا کوائف فارم بھرنے کے بعد سکھن تھانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا ۔

