کراچی (اسٹاف رپورٹر) سال 2020ء کے دوران سورج و چاند کو 6 مرتبہ گرہن لگیں گے، 6 میں سے 3 گرہن پاکستان میں دیکھے جاسکیں گے تاہم 3 گرہن نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو لگے گا، چاند گرہن کو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز رات 10 بجکر 8 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن 11 جنوری کو رات 13 بجکر 10 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 11 جنوری کی صبح 2 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

