English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی اور نیلامی میں بے ضابطگیاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی اور نیلام میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے اس کا ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسٹم کلکریٹ نے گاڑیوں کی ضبطی سے متعلق مقدمات میں ایک شخص کو بھی گرفتارنہیں کیا دوران تفتیش وفاقی ٹیکس محتسب کے علم میں آیا کہ کسٹم کلکٹوریٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی میں کسی ملزم کو نامزد اور نہ ہی گرفتار کیا۔ گزشتہ 10 سال کے دوران گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائیاں نامعلوم ملزمان کے خلاف ہوئیں گاڑیوں کی ضبطی کے بارے میں تمام کلکٹوریٹس نے جولائی 2013تا جنوری 2019میں جو رپورٹ ایف ٹی او آفس میں جمع کرائی اس میں ہر سال ضبط گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دکھایا گیا ہے مجموعی طور پر 3299 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے