English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابراہیم حیدری: پولیس کی سرپرستی میں جعلی خود ساختہ فیکٹریاں قائم

ایس ایچ اوکی سرپرستی میں کھانے میں استعمال ہونے والا غلاظت سے بھرا تیل تیار کیا جا رہا ہے
گندے نالے سے غلاظت جمع کرنے کے بعد اسے پکاکر کچھ لوگوں کو فروخت کیا جاتا ہے‘فیکٹری مزدور
ایس ایچ اوکو پیسے ،موبائل اور موٹر سائیکل گشت پر مامور اہلکاروں کو بھی پیسے دے رہا ہوں‘فیکٹری مالک کاالزام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او ابراہیم حیدری کی سرپرستی میں گھناؤنے کام کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔کھانے میں استعمال ہونے والا غلاظت سے بھرا تیل تیار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کی حدود میں جعلی خود ساختہ فیکٹریاں قائم کر دی گئیں، ان خود ساختہ فیکٹریوں میں کھانے کا آئل اور صابن میں کام آنے والی غلاظت تیار کی جاتی ہے۔فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کا کہنا ہے کہ اس گندے نالے سے غلاظت جمع کرنے کے بعد اسے پکایا جاتا ہے۔اس کے بعد کچھ لوگوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔کچھ جعلی صابن بنانے والی فیکٹریاں یہاں سے گندگی خرید کر لے جاتی ہیں۔فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری کو پیسے دئیے جاتے ہیں،موبائل اور موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی پیسے دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سکھن کی حدود میں جعلی صابن کی فیکٹریوں کو بند کیا گیا تھا لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ فیکٹریاں دوبارہ کھل گئیں اور دوبارہ غلاظت بھرا کام شروع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے