کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی نشتر بستی یو سی 20 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے عوامی سطح پر تنظیم بحالی کمیٹی کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ او آر سی ممبر اور انچارج کراچی چیپٹر انجینئر کاشف خان، سینئر ممبران او آر سی سید شاہد پاشا، جاوید کاظمی، قمر عباس، عابد زیدی نے عوام سے گفتگو کی۔

