English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم سلیمانی کو پاکستان نے تربیت دی تھی،خواجہ آصف

ہماری خارجہ پالیسی صبح کچھ اور شام کو کچھ اور ہوتی ہے ‘ خارجہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں
جنگ کے شعلے ایران میں آگئے تو ہم بھی لپیٹ میں آئیں گے‘ قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لیگی رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو پاکستان نے تربیت دی تھی۔ جنگ کے شعلے ایران میں آگئے تو ہم بھی لپیٹ میں آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید بھی نہیں کہہ سکتے، ہمیں فارن پالیسی کا بغور جائزہ لینا ہوگاکہ ہماری خارجہ پالیسی صبح کچھ اور شام کو کچھ اور ہوتی ہے۔ خارجہ پالیسی کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔جنرل قاسم سلیمانی پاکستان سے ایس ایس جی ٹریننگ لیکر گئے تھے جبکہ ایران نے کبھی پاکستانی سرحد پر فوج تعینات نہیں کی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بڑا قابل احترام ملک ہے لیکن خدا کے لیے ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہ کریں۔ ہمیں عرب ممالک کا خیال رکھنا چاہیے لیکن ایران کے ساتھ بھی ہمارا اعتماد کا رشتہ ہے اور ہزاروں سال پرانے تعلقات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے