English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں معاشی استحکام کی رفتار بڑھ گئی، رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک نے مسلسل زری پالیسی کو مہنگائی کے وسط مدتی ہدف سے ہم آہنگ رکھا
مالی سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ، بنیادی طور پر درآمدات میں خاصی کمی ہوئی
کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے ملکی معاشی کیفیت پر رواں مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ء میں پاکستان کی معیشت بتدریج مطابقت کی راہ پر گامزن رہی۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی شروعات سے کلی معاشی استحکام کی رفتار بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے مسلسل زری پالیسی کو مہنگائی کے وسط مدتی ہدف سے ہم آہنگ رکھا جبکہ مالیاتی محاذ پر یکجائی کی کوششیں نمایاں رہیں۔ مزید برآں مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کا ایک نظام نافذ کیا گیا اور انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ نے خود کو اس نظام سے خاصا ہم آہنگ کرلیا۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے قرضے کے رول اوور سمیت خسارے کی مونیٹائزیشن سے گریز کیا اور دستاویزات کی کوششوں کو فعال انداز میں آگے بڑھایا۔ رپورٹ کے مطابق جڑواں خساروں میں کمی کی شکل میں معاشی استحکام کی جاری کوششوں کے ثمرات نمایاں ہو چکے۔ مالی سال 20ء کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ بنیادی طور پر درآمدات میں خاصی کمی کی بدولت گر گزشتہ برس کی نصف سطح سے بھی کم رہ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے