کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میںپہلا میچ امریکن اسکول اور دی اکیڈمی اسکول کے درمیان کھیلاگیا ۔ امریکن اسکول نے 64 رنز سے اکیڈمی اسکول کو ہارادیا۔سلجوک نیازی مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکن اسکول نے مقرررہ اوورز میں 156 رنز بناکر آل اوٹ ہوگئی۔سجاد احمد نے 30 گیندوں 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز عصمت اللہ نے تین چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز یعقوب خان نے 10 گیندوں چار چھکوں ایک چوکے کی مددسے 29 رنز بنائے۔جبکہ جعفرحیدر نے 26 رنز دیکر 3وکٹ،امن اللہ ،دانیال محمداور بلال صدیقی نے2-2 وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں مقرررہ اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔طحہ بیگ نے 36 گیندوں چار چھکوں 3 چوکوں کی مددسے 44 رنز اسکور کیا۔جبکہ سلجوک نیازی نے 12 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو اور آذان خان نے 21 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میںفلکن ہائو س اسکول نے حبیب پبلک اسکول کو 17 رنز سے شکست دی ۔حزیفہ احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔فلکن ہائوس اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیا ۔زید احمد نے 20 گیندوں تین چوکوں کی مدد سے 29 رنزمدنی بچی او نے28گیندوں ایک چوکے ایک چھکے کی مدد سے27 رنز بنائے۔جبکہ علی جعفر نے 18رنز دیکر 4 علیان حمزہ نے 27 رنز دیکراور محمدبلال نے 29 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جوا ب میںحبیب پبلیک اسکول مقرررہ اوورز قبل ہی 131رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔معاذ آصف نے 40 گیندوں ایک چوکے کی مدد سے29 رنز محمدجنید نے27 گیندوں دوچوکوں ایک چھکے کی مدد سے23 رنز بنائے ۔حزیفہ احمد نے 29 رنز دیکر3 کبیر شیخ نے 21 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
