مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی استدعا پر لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی استدعا کر رکھی ہے تاکہ وہ چھ ہفتوں کے لیے بیرون ملک اپنے والد نواز شریف کے پاس جا سکیں۔

