حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے غیر قانونی تجاوزات ختم اور سرکاری اراضی واہ گزار کرانے کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرسٹی محمد ارباب ابراہیم کی نگرانی میں بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ڈائریکٹر توحیداحمد راجپوت کی سرکردگی میں حالاناکہ پر نیوسبزی منڈی کے قریب بڑاانسدادتجاوزات آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ایک ایکٹر سے زائد اراضی کو واہ گزار کرالیا،کارروائی کے دوران عملے کو شدید مزاحمت کا سامناکرناپڑا ،قابضین تجاوزات بچانے کیلیے کچی دکانوں اورمکانات کی چھتوں پر پتھر اوراینٹیں لے کر چڑ گئے جس کے بعدامن وامان بحال رکھنے کیلیے ضلعی انتظامیہ نے رینجرز حکام کو طلب کرلیا،رینجرز کے پہنچتے ہی قابضین تجاوزات چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے جنہیں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھاری مشنری سے مسمار کردیا، جبکہ اس سے قبل پتھرائواوربھگدڑ کے دوران ایک پولیس اورگرنے کے نتیجے میں منہ پر چھوٹیں لگنے سے زخمی ہوگیا، جیسے طبی امداد کیلیے سول اسپتال لایاگیا،کارروائی کے دوران عملے نے تجاوزات میں شامل پیٹرول پمپ کی وسیع دیوار،نصف درجن سے زائد دکانیں ارکچے مکانات مسمار کردیے۔ اس موقع پر پولیس ،اینٹی انکروچمنٹ فورس، اے ٹی ایف کمانڈوز،لیڈیز پولیس سمیت متعلقہ پولیس کی بھاری نفری موجود رہی ،اسسٹنٹ کمشنر محمد ارباب ابراہیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے گااورقابضین کتنے ہی بااثر کیوں ناہوں سرکاری اراضی کو ہرصورت واہ گزار کرایاجائے گا۔
