English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلشن اقبال میں نجی اسکول میں آگ بھڑک اٹھی، سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال کے نجی اسکول کے دفتر میں آگ لگنے سے فرنیچر، بجلی کا سامان اور دستاویزات جل گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک5 پلاٹ نمبر سی 32 پر قائم نجی اسکول کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، اسکول کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران اسکول کے دفتر میں موجود فرنیچر، بجلی کا سامان اور دستاویزات جل گئیں تاہم آتشزدگی سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے